اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پانڈ ریفرنس میں مزید چھ گواہوں کے بیان قلم بند کر لئے اور دو گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی جبکہ کیس کی سماعت 29 اپریل کو ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس پر اڈیالہ جیل میں سماعت کی تو بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئے ، بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس عدالت پیش ہوئے ، عدالت نے مزید چھ گواہوں کے بیان قلم بند کئے اور دو گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی ، ریفرنس میں مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیان قلم بند اور 15 پر جرح مکمل کر لی گئی ہے ۔ عدالت نے مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی ۔