اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات عطا تارڑ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بیماری پر سیاست کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد کی بہترین نجی میڈیکل سہولت سے بشریٰ بی بی نے استفادہ کیا۔ بلڈ رپورٹس میں زہر کے آثار واضح آ جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بے پناہ اور جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ صحت کو لے کر مضحکہ خیز بیانیہ اپنایا گیا۔ اگر آپ نے دیکھ لیا تھا کہ ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا ہے تو پھر آپ نے کھانا کیوں کھایا؟ سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلائی گئی کہ سب بنی گالا پہنچو‘ ایمبولینس آ رہی ہے۔پاکستان میں کرپشن کے سب سے بڑے کیسز میں 190 ملین پاؤنڈز کیس ہے۔ زہر کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ ای سی جی بھی کلیئر ہے۔ رپورٹس میں گیسٹرو کا مسئلہ ضرور سامنے آیا ہے۔ نیب کی تاریخ کا سب سے جلد بازی میں کیا گیا۔ ٹرائل پانامہ کیس تھا۔ اس بات کو تسلیم نہیں کرتا کہ قانونی عمل کو روند کر بانی پی ٹی آئی کو سزا دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کا تاثر غلط ہے۔