اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان ‘سعودی عرب اور ازبکستان کے مابین سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شراکت داری کا اہم معاہدہ طے پا گیا۔ ازبکستان سے کے ٹریڈ سیکیورٹیز اور انشر کیپیٹل نے سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرحد پار سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے ایک سٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔ انشر کیپیٹل ازبکستان کا سب سے بڑا انویسٹمنٹ بینک ہے جبکہ خادم علی شاہ بخاری سیکیورٹیز لمیٹڈ (KASB) پاکستان میں قائم ایک سٹاک اور کموڈٹی بروکریج ہے۔ کے اے ایس بی لمیٹڈ پاکستان میں سعودی مارکیٹ کی فعال کوریج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، دونوں فرمز سرمایہ کاروں کو مالیاتی مشاورتی اور کارپوریٹ فنانس سروسز فراہم کریں گی۔ کے اے ایس بی لمیٹڈ اور انشر کیپیٹل مارکیٹ کی توسیع اور غیر ملکی سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے کام کریں گی۔ دونوں فرمز پاکستان، ازبکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کی مدد اور رہنمائی کے لیے سرگرم رہیں گی۔
پاکستان ‘سعودی عرب ‘ازبکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے شراکت داری کا اہم معاہدہ
Apr 24, 2024