ترکیہ، عراق، امارات، قطر مشترکہ روڈ، ریل منصوبہ بنائیں گے: 17 ارب ڈالر کا معاہدہ

Apr 24, 2024

بغداد (نوائے وقت رپورٹ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے 12 برسوں میں عراق کا پہلا دورہ کیا۔ ترک صدر اور عراقی وزیراعظم کی سرپرستی میں عراق‘ ترکیہ‘ یو اے ای اور قطر کے درمیان منصوبے پر دستخط ہو گئے۔ چاروں ملک 17 ارب ڈالر کی لاگت سے سڑک بنائیں گے۔ یہ 1200 کلومیٹر کا روڈ اینڈ ریل کا پراجیکٹ ہے۔ جس کا مقصد عراقی بندرگاہ ہوں کو یورپ سے ملانا ہے۔ چار فریقی معاہدے پر اماراتی و قطری وزراء نے بھی دستخط کئے۔ ترکیہ اور عراق میں 24 مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے۔

مزیدخبریں