کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق 48 درخواستیں مسترد کر دیں۔درخواستوں پر سماعت جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔درخواست دائر کرنے والوں میں ایس ایس جی سی کے 3350 غیر مستقل ملازمین شامل ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 2018 میں عدالت نے 500 سے زائد ملازمین کو ریگولرائز کرنے کا حکم دیا تھا، فیصلے کی بنیاد پر یہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔دوسری جانب پیپلز لیبر یونین کا کہنا ہے کہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
Apr 24, 2024