پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز 

لاہور+ اسلام آباد (نامہ نگار+آئی ا ین پی ) ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری  ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 13 اپریل سے 22 اپریل تک 7041 افغان شہری پاکستان سے چلے گئے جن میں 2967 مرد، 1834 خواتین اور 2240 بچے شامل ہیں۔ 22 اپریل 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 542،981 تک پہنچ چکی ہے۔ افغانستان روانگی کیلئے 213 گاڑیوں میں 267 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن