نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) 8 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کر ڈالی، شکایت پر ملزموں نے متاثرہ بچے کے ورثاء پر تشدد بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ماڑی کوٹ کے رہائشی محنت کش محمد نواز کے آٹھ سالہ بیٹے ذبیح اللہ کو گاؤں کے ہی ریحان گجر، مرکس مسیح اور آکاش موچی لے گیا، شکایت کرنے پر ملزموں اور ان کے ساتھیوں نے متاثرہ بچے کے والد محمد نواز، بھائی سمیع اللہ اور چچا عمران کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جنہیں طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم ریحان کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
نوشہرہ ورکاں: بچے سے اجتماعی زیادتی، شکایت کیوں کی؟ ملزموں کا ورثاء پر تشدد
Apr 24, 2024