کئی گھروں میں ڈاکے، راہگیر فیملیز بھی لٹ گئیں، کاریں، موٹر سائیکلیں چوری

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے  متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے سبزہ زار کے علاقے میں نصراللہ کے گھر گھس کر اہلخانہ کو  یرغمال بنا کر5 لاکھ 78ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ٹاؤن شپ کے علاقے میں امیر اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر3 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں خاور سے 3 لاکھ روپے اورموبائل فون، ہنجروال میں عادل سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے اورموبائل فون، سندر کے علاقے میں ماجدسے 2 لاکھ روپے اورموبائل فون، مانگا منڈی کے علاقے میں دانش سے ڈیڑھ لاکھ روپے اورموبائل فون، شفیق آباد میں صارم سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون، راوی روڈ کے علاقے میں عمر سے 90 ہزار روپے اورموبائل فون،برکی میں اشتیاق سے 45 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، برکی کے علاقے میں جبیں سے34ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں کامران سے 31 ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس کے علاقے میں سعد سے 9 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے نصیرآباد، راوی روڈ اور ساندہ کے علاقوں میں سے 3 کاریں جبکہ مانگا منڈی، اقبال ٹاؤن، مزنگ، لوئر مال، شیراکوٹ، فیکٹری ایریا، سندر اور مزنگ کے علاقوں میں سے 8موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن