راولپنڈی (جنرل رپورٹر)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین جیل میں ہیں ہم ظلم کے خلاف نہیں بولیں گے تو یہ بڑھتا رہے گا سابق چیئرمین کو ظلم اور غلامی کی زندگی کے خلاف بولنے پر جیل میں ڈالا گیا اس وقت انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے انہوں نے پہلے بھی کہا تھا سائفر کا کیس زیادہ دیر نہیں چلے گا اورو ہی ہوا ہائی کورٹ کو سائفر کیس میں سزا کو ختم کرنا ہو گا، عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا القادر کیس کو ٹرائل کورٹ میں اب مضبوط کیا جارہا ہے تا کہ بشری بی بی کو سزا دی جائے اسی طرح بشری بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس احمقانہ کیس ہے، بشری بی بی کی اب طبیعت بھی ٹھیک نہیں اس کے باوجودان لوگوں نے بیوقوفوں کی طرح ان کو جیل میں بند رکھا ہوا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نادیہ اکرام ملک نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی رہائی کے لئے دعائیہ اجتماع کی آڑ میں احتجاج کے دوران امن عامہ میں خلل ڈالنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں ملوث سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے اورپولیس کو علیمہ خان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے درخواست گزار کو25ہزار روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے اوراور ایک شورٹی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔