پاکستانی سرحدوں کو محفوظ بنانے، دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد کی‘ ڈونلڈ بلوم

Apr 24, 2024

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ ) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے ہم کوئٹہ میں نئے پولیس ٹریننگ کالج کیمپس کے افتتاح کی تقریب منا رہے ہیں۔ امریکی سفیر نے یہ بات بلوچستان پولیس ٹریننگ کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا  تزئین و آرائش شدہ عمارتیں پولیس ٹریننگ کالج کی استعداد میں اضافہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا  اقتصادی، ماحولیاتی اور توانائی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے مل کر کام کرنے کیلئے پْرعزم ہیں۔اس میں امریکی سفارت خانے کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا  انفورسمنٹ سیکشن کی شراکت داری ہے۔ امریکی سفیر نے کہا  سیکشن کی طرف سے اس کیلئے 5.35 ملین ڈالر کی شراکت داری ہے۔ سفیر ڈونلڈ بلوم کے مطابق 7 نئی اور 4 تزئین و آرائش شدہ عمارتیں پولیس ٹریننگ کالج کی استعداد میں اضافہ کرتی ہیں۔ ہم نے 9 لاکھ ڈالر مالیت کے ریڈیو کمیونیکیشن آلات کا شیڈول بنایا ہے۔انہوں نے کہا  پاکستانی سرحدوں کو محفوظ بنانے، انسداد منشیات سمگلنگ اور دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد کی ہے۔ امریکی سفیر نے کہا  انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا  نے زندگی بچانے والے حفاظتی آلات فراہم کیے۔ یہ اقدامات پاکستان کو مضبوط اور زیادہ محفوظ بناتے ہیں۔ ڈونلڈ بلوم کے مطابق حالیہ بھرتی مہم میں تقریباً 20 فیصد خواتین کو راغب کرنے میں بلوچستان کی کامیابی سے متاثر ہوں۔ 2022 کے بعد سروس میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں