منڈی بہائوالدین (نامہ نگار) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے سانحہ نوشکی بلوچستان میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین میں 60لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین شاہد عمران مارتھ اور ڈپٹی کمشنر نوشکی، بلوچستان حبیب اللہ موسیٰ خیل نے چک فتح شاہ سے تعلق رکھنے والے 6 شہداء کے لواحقین میں 10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کے چیکس تقسیم کر دئیے۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی نے کہا کہ اس واقعہ کے 4 ملزم گرفتار ہو چکے ہیں اور باقی بھی جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی۔
نوشکی واقعہ: منڈی بہاؤالدین کے 6 مقتولین کے ورثا کیلئے 10, 10 لاکھ کے چیک
Apr 24, 2024