ہماری جدوجہد جمہوری اقدار کے فروغ کی خاطر ہے : میاں علی بشیر 

Apr 24, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد آئین کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے فروغ کی خاطر ہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن میں دوسروں کا مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار پر براجمان ہونے والوں کو عوام کی حمایت کبھی حاصل نہیں ہوسکتی موجودہ حکومت کا پانچ سالہ اقتدار کی مدت پوری کرنے کا دعویٰ حقائق کے منافی اور عوامی امنگوں سے متصادم ہے ۔

مزیدخبریں