گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ایف آئی اے کی ٹیموں نے جیولر شاپ اور فارمیسی پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتارکرکے ملکی و غیر ملکی کرنسی اور ممنوعہ ادویات کا ذخیرہ بر آمد کر لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایف آئی اے کی ٹیم نے منڈی بہائوالدین میں جیولر شاپ پر چھاپہ مار کاروائی کی اس دوران ٹیم نے وہاں سے اکبر نامی ملزم کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے حوالہ ہنڈی کے 84ہزار پاکستانی روپے ، 254سعودی ریال ، 120پائونڈ ، 30آسٹریلین ڈالر بر آمد کر لئے ۔
گوجرانوالہ:حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار
Apr 24, 2024