بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی:کمشنر گوجرانوالہ 

Apr 24, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور آرپی او گوجرانوالہ ریجن طیب حفیظ چیمہ نے بجلی چوری کیخلاف مہم کو از سر نو بھرپور انداز میں شروع کرنے کے حوالہ سے ویڈ یو لنک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہابجلی چوری ایک قومی جرم ہے اوراس میں ملوث تمام بااثر افراد اور گیپکو ملازمین کے خلاف نہ صرف بلا امتیاز اور بلا رو رعائت ٹھوس قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ ان سے قومی خزانے کو پہنچنے والے مالی نقصان کی ریکوری کو بھی ہرصورت یقینی بنایا جائے گا  ۔ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ‘ سی ای او گیپکو انجینئر محمد ایوب‘ ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن افضال احمد وڑائچ ‘ گیپکو اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس شر کت کی۔

مزیدخبریں