حافظ آباد: ریسکیو 1122کا ارتھ ڈے کے حوالے سے سیمینار، واک  

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت ) سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر انجینئر عدنان نواز کی قیادت میں ریسکیو 1122 حافظ آباد کی طرف سے انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے حوالے سے سیمینار، واک اور شجر کاری کا اہتمام کی گیا جس میں نجی کالجز کے طلبہ و طالبات سمیت تمام ریسکیو افسران و ریسکیورز اور ریسکیو محافظوں نے بھر پور شرکت کی واک میں شرکاء نے زمین اور پودوں کی حفاظت، شجرکاری، پلاسٹک کے استعمال سے انکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے آگہی بیزز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122 حافظ آباد کی ٹیموں نے مختلف سکولز اور کالجز میں کرہ ارض کو سرسبز و شاداب بنانے کے بارے میں لیکچرز دئیے اور پودے تقسیم کئے۔ اس موقع پر انجینئر عدنان نواز کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ارتھ ڈے منانے کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو فضائی اور زمینی آلودگی کا سبب بنے۔

ای پیپر دی نیشن