حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت)ریاض احمد تارڑ چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پنجاب کے طلباء کو بروقت کتابیں نہ دے کران کے مستقبل سے نہ کھیلے اورسرکاری سکولوں کے طلباء کوکتابیں فوراً مہیا کرے۔ اگر پنجاب حکومت بروقت طلباء کو کتابیں مہیا نہیں کر سکتی تو صریحاً واضح پیغام دے۔ بک بنک سکولز میں پھٹی کتابوں سے تو 10 فیصد طلباء کو بھی مکمل کتاب نہیں ملے گی اور دو مہینے کے بعد گرمیوں کی چھٹیاں ہو جائیں گی ۔ اس طرح بچوں کا نصف سال تو بغیر کتب کے گزر جائے گا۔خدا را غرباء اور متوسط طبقے پر رحم کریں۔