پی بی 9 میں ری پولنگ سے قبل دھماکا اور راکٹ حملہ

Apr 24, 2024 | 12:38

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ضمنی الیکشن کی ری پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا۔ضلع کوہلو کے حلقہ پی بی 9 میں آج ری پولنگ ہورہی ہے جہاں نساؤ پولنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ داغا گیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوہلو میں آج علی الصبح نساؤ روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا  بھی ہوا تھا جس میں وڈیرہ رب نوازمحفوظ رہے جب کہ ان کی گاڑی کوشدید نقصان پہنچا تھا۔ حلقہ پی بی 9 کے 4 اسٹیشنز میں آج ری پولنگ ہورہی ہے مگر صبح ساڑھے 6 بجے کوہلو سے نکلنے والا پولنگ عملہ اب تک نساؤ  پولنگ اسٹیشن نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل شروع نا ہوسکا۔ 

مزیدخبریں