غزہ پر اسرائیلی جنگ نےانسانی حقوق کی صورتحال پر نمایاں منفی اثرات ڈالے: امریکی محکمہ خارجہ کا اعتراف

Apr 24, 2024 | 12:43

 امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جنگ نےانسانی حقوق کی صورتحال پر نمایاں منفی اثرات مرتب کیے۔مغربی کنارے اورغزہ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی حکومت یا اس کے ایجنٹوں نےمن مانی یا غیر قانونی قتل کا ارتکاب کیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نےکچھ فلسطینی قیدیوں کو ایسے حالات میں رکھا جس سے ان کی صحت کو نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کو 200 روز مکمل ہوگئے ہیں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 200 روز کے دوران غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 34 ہزار 183 افراد شہید جب کہ 77 ہزار 143 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ میں اسرائیلی جنگ کے سب سے زیادہ شکار خواتین اور بچے ہوئے ہیں، اب تک شہید ہونے والے افراد میں 14 ہزار 500 سے زائد بچے اور 9 ہزار 500 خواتین شامل ہیں۔

مزیدخبریں