پنجاب حکومت جنوبی پنجاب میں سکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا، مریم نواز کا کوئی منصوبہ صرف فائل ورکس نہیں تمام پورے ہوں گے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سکول کے بچوں کو ناشتے کی فراہمی کا منصوبہ ایک دو ماہ میں شروع ہو گا ،ایمرجنسی پنک ہیلپ لائن اپنی نوعیت کا انوکھا منصوبہ ہے، یہ ہیلپ لائن صرف خواتین کے لیے نہیں تمام کمزور طبقوں کے لئے ہے، پنک ہیلپ لائن پولیس کے کنٹرول سسٹم سے منسلک ہو گا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جتنے ہسپتا ل بننے جا رہے ہیں سٹیٹ آف دی آرٹ ہوں گے، ان میں نئی ٹیکنالوجی استعمال ہو گی، تمام بننے والی سڑکوں اور شاہراہوں کے دونوں طرف شجرکاری یقینی بنائی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا چالان ہو گا، پنجاب میں شجر کاری مہم اور مصنوعی بارش پر بھی کام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا کوئی منصوبہ صرف فائل ورکس نہیں تمام پورے ہوں گے، مریم اورنگزیب نے خود اپنے لئے ماحولیات کا شعبہ منتخب کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن