چیئرمین لاہور بورڈ کی امتحانی مراکز کلاس رومز کی بجائے تعلیمی اداروں کے ہالزمیں منتقل کرنے کی ہدایات

Apr 24, 2024 | 17:13

 کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا نے امتحانی مراکز کو کلاس رومز کی بجائے تعلیمی اداروں میں مہیا ہالزمیں منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، کسی امتحانی مرکز کے ہالزمیں لگے وائٹ بورڈز مکمل صاف ہونے چاہیں، امتحانی مراکز کلاس رومزکی دیواریں بھی صاف ہونی چاہئیں۔انٹرمیڈیٹ پارٹ 2امتحانات کے سلسلے میں کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔ کمشنر لاہور نے دیال سنگھ کالج اور اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ کے امتحانی مراکز کے اچانک دورے کئے ۔کمشنر لاہور نے امتحانی مرکز کے تمام ہالزکا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود سرکاری انویجیلیٹرز کو چیک کیا ۔ اس دوران کمشنر لاہور چیئرمین لاہور بورڈ محمد رندھاوانے ہدایات جاری کیں کہ تمام امتحانی مراکز کلاس رومز کی بجائے تعلیمی اداروں میں موجود ہالز میں شفٹ کئے جائیں تاکہ نقل جیسے ناسور کا تدارک کیا جاسکے ۔کمشنر لاہور نے امتحانی مراکز کے دوروں کے دوران کنٹرول روم سے امتحانات کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔۔ امتحانات کی تمام سطح سے چیکنگ،مانیٹرنگ کے باعث شفافیت مکمل ہے۔ سینیئر ٹیچرز پر بھی مشتمل ٹیم مانیٹرنگ کیلئے لاہور کے146امتحانی مراکز کو چیک کررہی ہیں۔دریں اثناءانٹرمیڈیٹ طلباءکی امتحانات سے متعلق شکایات کے فوری ازالہ کیلئے شکایات پورٹل بنا دیا گیا ہے۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے انٹرمیڈیٹ طلباءو طالبات کے امتحانات سے متعلق خدشات کو دور کرنے اور شکایات کے اندراج کیلئے ایگزامینیشن کمپلینٹس پورٹل متعارف کروا دیا ہے۔ امتحانات سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں طلباءو طالبات اور والدین آن لائن شکایات فارم فل کر کے باآسانی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔شکایت کو متعلقہ بورڈ کو بھیج دیا جائے گا اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں