امریکا، سوپ پینے سے خاتون مفلوج ہوگئی

Apr 24, 2024 | 17:29

ویب ڈیسک

امریکی ریاست کولوراڈو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سوپ پینے کے بعد مفلوج ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ خاتون ایکسچینچ پروگرام کے تحت ایسپین میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم تھی کہ اسے اچانک چکر آنا، بینائی کی کمزوری اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت درپیش آئیں۔

شکایت کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر خاتون کے جسم کے تمام پٹھے مفلوج ہوگئے جس کے نتیجے میں اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون بوٹولزم (Botulism) کا شکار ہیں، یہ ایک نایاب اور مہلک بیکٹیریل انفیکشن جو بیکٹیریا ’سی بوٹولینم‘ سے آلودہ غذا کھانے سے ہوتا ہے۔ یہ بیکٹیریا غیر معیاری پروسیسڈ فوڈز میں پائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ کولوراڈو میں 2019 سے اب تک 5 افراد بوٹولزم سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے چار 2019 جبکہ ایک شخص 2021 میں متاثر ہوا تھا

مزیدخبریں