الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کردیے۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے پی ٹی آئی کو 30 اپریل کوپیش ہونے کی ہدایت کردی۔پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے کر پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔پی ٹی آئی کی جانب سے 3 مارچ کو دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی اور عمر ایوب خان بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔