پشاور:خیبرپختونخوا کی صوبائی مشیر مشال اعظم یوسفزئی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل ہی رہے گا۔پاکستان بار کونسل نے خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کا فیصلہ برقرار رکھا.ڈسپلنری کمیٹی نے صوبائی مشیر مشال یوسفزئی کی وکالت کا لائسنس معطل کیا تھا۔کے پی بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشال یوسفزئی کے خلاف کارروائی شروع کی تھی چیئرمین کے پی بار نے مشال یوسفزئی کی درخواست پر بار کونسل کا فیصلہ معطل کرکے لائسنس بحال کیاتھا۔پاکستان بار کونسل کے مطابق چیئرمین کے پی بار کونسل کو ڈسپلنری کمیٹی کی کارروائی معطل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔چیئرمین کے پی بار کونسل کے فیصلے کو تاحکم ثانی معطل کیا جاتا ہے.مشال یوسفزئی نے سوشل پر عدلیہ اور پشاور ہائیکورٹ بار کے خلاف منفی مواد شیئر کیا تھا۔کے پی بار کونسل نے چھ جنوری کو مشال یوسفزئی کا وکالت کی لائسنس منسوخ کیا تھا۔