جمیکا کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

جمیکا نے سرکاری سطح پر فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔جمیکا کی وزیر برائے تجارت و خارجہ امور ‘کامینا جانسن سمتھ’ نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جمیکا کے نزدیک، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ایک طویل عرصے سے جاری، تنازعے کا واحد قابلِ قبول حل “دو ریاستی حل” ہے اور ہم اس موقف کا دفاع جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے کل کے کابینہ اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. جمیکا کی وزیر خارجہ امور نے فریقین سے مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم علاقائی تناو میں کمی اور پائیدار امن کی یقین دہانی کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...