اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج، گوگل کے 20ملازمین فارغ

اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج کرنے پر گوگل نے اپنے 20ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل اور ایمازون نے 2021 میں اسرائیل کے ساتھ 1.2ارب ڈالر کا معاہدہ کیا .جس کے تحت گوگل اور ایمازون نے اسرائیل کو کلاؤڈ کمپوٹنگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی خدمات فراہم کرنی تھیں۔گوگل نے معاہدے میں وقت کے تعین کے بغیر ہی غزہ پر چڑھائی کے دوران اسرائیل کو خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں. معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر گوگل کے ملازمین نے احتجاج کیا جبکہ گوگل نے احتجاج کرنے والے ملازمین کو پولیس سے گرفتار کروا دیا۔

بعد ازاں گوگل نے احتجاج کرنے والے 20ملازمین کو بغیر پیشگی اطلاع نوکریوں سے بھی نکال دیا جبکہ مزید ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے کا امکان ہے. گوگل نے اس حوالے سے موقف اپنایا کہ ملازمین کو عمارت کے اندر احتجاج کرنے پر فارغ کیا گیا۔

نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں

ای پیپر دی نیشن