مانچسٹر کی پاکستانی کمیونٹی نے سیلاب زدگان کیلئے اڑھائی کروڑ روپے ابرارالحق کی تنظیم کو دےدئیے

Aug 24, 2010

سفیر یاؤ جنگ
مانچسٹر (آن لائن)مانچسٹر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے سیلاب زدگان کی امدد کیلئے اڑھائی کروڑ روپے گلوگار ابرار الحق کی تنظیم سہارا ٹرسٹ کو جمع کرا دی ہے۔ کنزریٹو پارٹی کی چیئر پرسن سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں الیگزنڈر شیرڈن سوئٹ کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کی امداد کیلئے چیئریٹی شو منعقد کیا گیا جس میں سعیدہ وارثی ، ممبر آف یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم ، مانچسٹر میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل احسان اللہ باٹھ ، انجم مجید ، مانچسٹر کے لارڈ میئر مارک ہیکٹ، سماجی کارکن سعید اختر، چوہدری اختر خان ،میاں سہیل اقبال ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے صدر اشفاق ساجداور ابرار الحق سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی بزنس کمیونٹی نے شرکت کی ۔
مزیدخبریں