آسٹریلیا کے ساحل پر ایک قوی الجثہ وہیل مچھلی نےسمندرمیں چھلانگیں لگا کروہاں پرموجود لوگوں کوخوب محظوظ کیا۔ 

Aug 24, 2010 | 12:51

سفیر یاؤ جنگ
ہمیلٹن آئی لینڈ پرشام کے وقت وہاں آنیوالے لوگوں کو ایک دلچسپ نظارہ دیکھنے کو ملا جب ساحل کے قریب آنیوالی ایک وہیل مچھلی اچانک نمودار ہوئی اور اس نے ہوا میں اچھل اچھل کر خوب کرتب دکھائے۔ وہاں پر موجود لوگوں کو ایسا لگا جیسے وہ ڈانس کررہی ہے، وہیل مچھلی مزے سے ہوا میں اچھلتی رہی اور اس کی دم سے اچھلنے والا پانی دور دور تک گرتا رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹارکٹیکا کے یخ بستہ پانیوں سے آنیوالی یہ مچھلیاں گرم پانی میں ستمبرتک رہیں گی جس کے بعد یہ واپس انٹارکٹیکا چلی جائینگی۔  
مزیدخبریں