آج ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکیانوے پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزارسات سو اکیس، جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس ایک سو تین پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار چھ سو چار کی سطح پر آگیا۔ اب تک دو سو بتیس کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا ہے۔ چھہتر کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، ایک سو چوون کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اورچار کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ میں اب تک ایک کروڑ پچاس لاکھ حصص کا کاروبار ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں ہے، ان میں پی ٹی اے، سلک بینک لمیٹڈ، عارف حبیب سیکیورٹیز لمیٹڈ، ڈی جی کے سیمنٹ اور ایزگارڈ نائن لمیٹڈ سرفہرست ہیں۔