بجلی کا شارٹ فال کم ہوکرنوسواکتیس میگاواٹ رہ گیا تاہم اس کے باوجود ملک کے بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ۔

وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوارچودہ ہزار نو سو پانچ میگاواٹ اور طلب پندرہ ہزار چھبیس میگاواٹ ہے ۔ کے ای ایس سی کو چھ سو ستر میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ آبی وسائل سے چھ ہزار تین سو نواسی میگاواٹ، تھرمل سے دوہزار تین سوانتیس میگاواٹ اور آئی پی پیز سے پانچ ہزار تین سو پندرہ میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ رینٹل پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار صرف باسٹھ میگاواٹ ہے۔ دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ سحری و افطاری کے اوقات میں بجلی بندش سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن