حکومت سندھ نے خدمات پرسیلزٹیکس نافذ کرنے کی تیاری مکمل، سید قائم علی شاہ اس حوالے سے جلد اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

سندھ میں خدمات پرسیلزٹیکس کے نفاذ کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی ٹیم رواں ہفتے صوبائی حکام سے مذاکرات کے لیے کراچی پہنچے گی۔  وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے ترقیات ومنصوبہ بندی قیصربنگالی نے وقت نیوزکو بتایا ہے کہ خدمات پر سیلزٹیکس کے نفاذ کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔  وفاقی حکومت نے یکم اکتوبرسے یہ ٹیکس عائد کیا تو سندھ میں وصولی کا کام اس حوالے سے قائم کیے گئے بورڈ کے سپرد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلزٹیکس کے نفاذ کے سلسلے میں سیاسی قیادت سے حتمی رائے لینا ابھی باقی ہے۔ وفاقی حکومت سے معاملات طے پاتے ہی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن