نيپرا نے ماہانہ فيول ايڈجسٹمنٹ کی مد ميں بجلی کے نرخوں ميں چھبیس پيسے فی يونٹ  اضافے کی منظوری ديدی۔

سنٹرل پاور پرچيزنگ ايجنسی کی درخواست پر سماعت چئيرمين نيپراخالد سعيد کی سربراہی ميں کمیٹی نے کی ۔ سماعت کے دوران سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کے نرخوں ميں باون پيسے فی يونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تاہم نيپرا حکام نے آئی پی پيز کو ادائيگيوں ميں تاخير کے باعث ایک ہزارسات سوننانوے ملين روپے صارفين پر منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ چئيرمين نيپرا نے ريمارکس ديتے ہوئے کہا کہ صارف اگر بر وقت بل ادا نہ کرے تو اسکا ميٹر کاٹ ديا جاتا ہے اور جرمانہ بھی عائد کيا جاتا ہے۔ اتھارٹی قانونی طورپر اربوں روپے صارفين پر منتقل نہيں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پيز کو ادائيگيوں ميں تاخير کی ذمہ دار حکومت ہے۔ مارک اپ کے مسئلے کو سی پی پی اے ، آئی پی پيز ،وزارت پانی وبجلی اور وزارت خزانہ باہمی طور پرحل کريں۔ نيپرا نے بجلی کے نرخوں ميں اضافہ کی منظوری جولائی کے مہينہ کے لئے دی ہے  ، بجلی کے نرخوں ميں اضافے کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفين پر ہوگا  جن میں زرعی صارفین بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن