وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ریلیف کمیشن اورضلعی حکومتوں کومتاثرین سیلاب کی ہنگامی بنیادوں پررجسٹریشن کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ کے ریلیف کمیشن اورمقامی حکومتوں کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری امدادی کیمپوں کے علاوہ سڑکوں، پارکوں اورکھلے آسمان تلے پڑےمتاثرین سیلاب کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔ متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کے وقت متاثرین کے شناختی کارڈ میں درج ایڈریس کو بنیاد بنایا جائے۔ جن متاثرین کے شناختی کارڈ پانی میں بہہ جانے کی شکایت ہو، ان کی رجسٹریشن تصدیق کے بعد کی جائے۔ سندھ حکومت کی جانب سے  متاثرین سیلاب کی رجسٹریشن کے بعد آئی ڈی پی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ جس کی بنیاد پر عید الفطرسے قبل فی خاندان بیس ہزار روپے امداد فراہم کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن