بتایا گیا ہے کہ معمولی تکرار پرسندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنوں نے مین بس سٹاپ پر آرائیں برادری کے نوجوان عرفان آرائیں کو پکڑکر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد عرفان آرائیں اور منظور گجر شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی آرائیں برادری کے سینکڑوں افراد جائے واردات پر پہنچ گئے اور شاہراہ کو ٹریفک کے بند کردیا جبکہ نصرپور روڑ پر منصورکالونی میں آرائیں برادری اور سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ رابطہ کرنے پرسندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی رھنما الطاف جسکانی نے بتایا کہ مذکورہ برادری کے افراد نے انکےگھر پر حملہ کیا جس پراپنے دفاع میں فائرنگ کی گئی ہے جبکہ آرائیں برادری کے افراد نے بتایا کہ چند افراد کو پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی بنا پر انتشار پھیلایا جارہا ہے۔