کراچی میں وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحٰمن کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت قدرتی آفت کی زد میں ہے اور تقریباً دو کروڑ سے زائد افراد سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کی رضا میں راضی ہونا چاہیئے۔ یہ آفات قدرت کے نظام کا ایک حصہ ہیں۔ اس وقت ہمیں اللہ تعالی سے رحم اور اجتماعی مغفرت کی دعا کرنی چاہیئے ۔