پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد اور خود کار اسلحے سے لیس دو حملہ آوروں نے موغا دیشو کے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا جہاں لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک حملہ آوراندھا دھند فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ حملے میں بیالیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ نوے سے افراد زخمی ہیں۔ اسلامی عسکریت پسند گروپ الشہاب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ مغرب نواز حکومت کی تبدیلی تک ان کے حملے جاری رہیں گے۔ اُدھر موغا دیشو میں الشہاب گروپ اور سکیورٹی فورسزکے درمیان گزشتہ دو روز سے جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔