صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں خودکش حملے کے نتیجے میں دس ارکان پارلیمنٹ سمیت بیالیس افراد ہلاک ہوگئے۔

Aug 24, 2010 | 22:55

سفیر یاؤ جنگ
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد اور خود کار اسلحے سے لیس دو حملہ آوروں نے موغا دیشو کے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا جہاں لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک حملہ آوراندھا دھند فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ حملے میں بیالیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ نوے سے افراد زخمی ہیں۔ اسلامی عسکریت پسند گروپ الشہاب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ مغرب نواز حکومت کی تبدیلی تک ان کے حملے جاری رہیں گے۔ اُدھر موغا دیشو میں الشہاب گروپ اور سکیورٹی فورسزکے درمیان گزشتہ دو روز سے جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
مزیدخبریں