مارکیٹ کے اختتام پر کےایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو پچہترپوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار چھ سو سینتیس جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس ایک سو چھہتر پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار پانچ سو تیس کی سطح پربند ہوا۔ مارکیٹ میں تین سو چون کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ ایک سو پانچ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، دو سو تیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ انیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر تین کروڑچھیانوے لاکھ حصص کا کاروبار ہوا ۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا گیا ان میں، لوٹ پی ٹی اے، نیشنل بینک پاکستان، سلک بینک لمیٹڈ،عارف حبیب سیکیورٹیز لمیٹڈ اورورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ شامل ہیں۔