شہرقائد میں قیام امن کے لئے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی ہدایات پررینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ ان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔مشترکہ آپریشن گلشن اقبال تیرہ بی ،ارم پلازہ،عظمت سنٹر،کریم اسکوائر،میکاسا سنٹر پہلوان گوٹھ اورنگی ٹاؤن، کٹی پہاڑی، قصبہ کالونی، پرانی سبزی منڈی، عیسی نگری اور نیوکراچی کے کچھ علاقوں میں کیا گیا جبکہ رات گئے رینجرزاور پولیس نے لیاری کے داخلی اورخارجی علاقوں کا محاصرہ کیا جہاں رات بھراسنیپ چیکنگ کاسلسلہ بھی جاری رہا۔ ادھر نامعلوم افراد نے نصرت بھٹو کالونی میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔