آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا کے اکثرعلاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

Aug 24, 2011 | 06:41

سفیر یاؤ جنگ
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں سینتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
مزیدخبریں