فوج کامطالبہ کرنےوالےفوج کےخیرخواہ نہیں، فوج اگرکراچی گئی تو کراچی کی تنگ گلیوں میں نہ رک سکے گی اور نہ ہی وہاں سے نکل سکےگی۔ چوہدری نثارعلی خان

ایک پریس ریلیز میں چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ہرعسکریت پسند گروپ کےپیچھےکسی نہ کسی حکومتی جماعت کاہاتھ ہوتا ہے اورفوج کو کراچی بھیجنےسےپہلےپارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیےاور اس حوالے سے فیصلہ بھی پارلیمنٹ ہی کرے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کےحالات پرحکومت ڈرامہ بازی کررہی ہے اور یہ حکومتی نااہلی کا ایک بڑا ثبوت ہے کہ کراچی کی صورت حال کنٹرول نہیں ہورہی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کو رحمان ملک کے اثر سے نکالنا ہوگا تاکہ وہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آزادی سے کام کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ نون کراچی کی صورت حال پر آئندہ چند دنوں میں قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کی ریکوزیشن دینے پر غور کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن