دریائےستلج میں گنڈا سنگھ والا کےمقام پر اٹھاسی ہزارکیوسک کا سیلابی ریلا گزررہا ہے، سیلابی ریلے سے قصور کے مزید کئی دیہات زیرآب آگئے ۔

Aug 24, 2011 | 13:05

سفیر یاؤ جنگ
بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی کے ریلے سے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج کی سطح میں بدستور اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث قصور کے مزید کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ سیلابی ریلے کا پانی ضلع قصور کےنواحی گاؤں چنداسنگھ ، مستےکے، بھاکی اورکلنجر کے نشیبی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے جس سے ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نےلاہورسےہنگامی بنیادوں پرمزید موٹر بوٹس ، کشتیاں اورسول ڈیفنس کا عملہ طلب کیاہے۔ متاثرین نے الزام عائد کیا ہےکہ ضلعی انتظامیہ صرف خانہ پری کررہی ہے علاقے میں نہ توابھی تک میڈیکل ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں اورنہ ہی کھانے پینےکی اشیا پہنچی ہیں۔ ادھرہیڈ سلیمانکی کےمقام پرپانی کا بہاؤ اڑتالیس ہزارکیوسک اورہیڈ بلوکی کے مقام پرتینتیس ہزار کیوسک ہے جس سےروہیلہ،اٹاری، صابو کے مہاراور بوران سمیت سینکڑوں دیہات میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
مزیدخبریں