ڈینگی وائرس نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پنجے گاڑ لیے ،صوبائی دارالحکومت میں اٹھانوے مزید کیس سامنے آگئے جس سے صوبے میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد سات سو باسٹھ ہوگئی ہے۔

Aug 24, 2011 | 13:36

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق لاہور میں ڈینگی وائرس کے مزید اٹھانوے کیس سامنے آنے کے بعد پنجاب میں اس مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد سات سو باسٹھ تک پہنچ گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کر لیے گئے ہیں جبکہ وائرس پر قابو پانے کےلیے ادویات بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
مزیدخبریں