کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کئی روز کی مندی کے بعد آج تیزی رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر شئیرز کی فروخت کے باعث کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور نہ کرسکا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور کاروبار کے آغاز سے تیزی اختتام تک برقرار رہی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس گیارہ ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔کاروبار کے اختتام پر نیشنل بینک ،لکی سیمنٹ ،فاطمہ فرٹیلائزر اور پی ٹی سی ایل میں شئیرز کی فروخت کا دباؤ انڈیکس کو گیارہ ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے لے آیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ستانوے پوائنٹس اضافے کے بعد دس ہزار نو سو انتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور محطاط رویے کے باعث مجموعی کاروباری حجم تین کروڑ ننانوے لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے نیشنل بینک کے شئیرز میں آج بھی سب سے زیادہ سودے ہوئے۔لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس سات پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ دو ہزار چھ سو ترانوے پوائنٹ پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں ننانوے کمپنیوں کے پندرہ لاکھ ستاسٹھ ہزار دو سو اکیاون حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر دی نیشن