محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور،پشاور، کوہاٹ ڈویژن،کشمیر، ہزارہ،گوجرانوالہ،سرگودہا،ساہیوال اوربہاولپورمیں چند ایک مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے مزید دیہات متاثرہونے کا خدشہ بھی ظاہرکیا ہے جبکہ حالیہ بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی سے کئی دیہات میں تباہی مچ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالہ،فيصل آباد ،ساہيوال،مالاکنڈ ،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ ڈويژن اورکشميرکے چند ايک مقامات پربارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اورپانی فصلوں میں بھی داخل ہوگیا، دوسری جانب گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت دالبدین میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسميات کی اسلام آباد ،راول پنڈی، گوجرانوالہ، ساہيوال، پشاور، کوہاٹ ڈويژن اورکشميرسميت ملک کے مختلف علاقوں ميں مزید بارش کی پیش گوئی ۔
Aug 24, 2012 | 15:02