امریکی میڈیا کےمطابق نیو یارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے سامنے اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب مبینہ طور پر نوکری سے برطرف کئے جانے والےایک شخص نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا تاہم میڈیا رپورٹس کےمطابق ملزم نے خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کےمطابق حملہ آور انہتر سالہ فلسطینی بتایا گیا ہے، حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ایک سو دو منزلہ ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ کوچالیس سال تک دنیا کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز حاصل رہا جبکہ یہ نیویارک کا معروف سیاحتی مقام بھی ہے۔
نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے سامنے نوکری سے برطرف کئے جانے والے شخص کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک جبکہ نوافراد زخمی ہوگئے
Aug 24, 2012 | 21:35