کراچی اسٹاک مارکیٹ شئیرزکی فروخت کا شکارہوگئی اور ہنڈریڈ انڈیکس اکتالیس پوائنٹس گرگیا۔ لاہور اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی رہی۔

Aug 24, 2012 | 21:42

کامرس رپورٹر

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز آج بھی گرین زون میں ہوا اورانڈیکس کاروبار کے آغاز پر پندرہ ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا تاہم کاروبار کے آغاز کی تیزی اختتام تک برقرار نہ رہ سکی۔ دوسرے سیشن کے اختتام پر انڈیکس ریڈ زون میں آگیا جبکہ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اکتالیس پوائنٹس کم ہو کر پندرہ ہزار انتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم تیس کروڑ ستاون لاکھ شئیرز رہا۔ حجم کے اعتبار سے آج بھی سیمنٹ اسٹاکس میں سب سے زیادہ کاروبار ہوا۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ مسلسل ایک ہفتے کی تیزی کے بعد آج سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کے لیے شئیرز فروخت کیے جس کی وجہ سے انڈیکس تیزی برقرار نہ رکھ سکا۔ادھرلاہور اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی رہی اور ایل ایس پچیس انڈیکس پانچ پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار نو سو باون پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اٹھاسی کمپنیوں کے اٹھتر لاکھ تریپن ہزار تین سو حصص کا کاروبار ہوا۔ انتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، سترہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ بیالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں