22 گھروں میں 98 لاکھ کی وارداتیں، ڈاکوﺅں نے کئی راہگیر لوٹ لئے

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅںنے شالیمار کے علاقہ میں وحید احمد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 12 لاکھ روپے مالیت ،ملت پارک میں شہباز کے گھر سے 10 لاکھ، شاہدرہ ٹاﺅن میں منصور کے گھر سے 8 لاکھ روپے، کوٹ لکھپت میں فیاض کے گھر سے 7 لاکھ روپے، مانگا منڈی میں صدیق کے گھر سے 7 لاکھ، شفیق آباد میں فاروق کے گھر سے 6 لاکھ روپے، بادامی باغ میں طفیل کے گھر سے 5 لاکھ، مصطفی آباد میں جاوید کے گھر سے 4 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نے ریس کورس میں شاہد اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ روپے مالیت، گلشن راوی میں مقصود اور اسکی فیملی سے 4 لاکھ روپے مالیت، وحدت کالونی میں ایوب اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ روپے، سبزہ زار میں عمار اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ روپے مالیت، قلعہ گجر سنگھ میں اسلم اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ، لٹن روڈ میں وقاص اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوو¿ں نے لٹن روڈ چوبرجی گارڈنز میں اسلام سے 98 ہزار روپے اور دو موبائل فون، مسلم ٹاﺅن میں شعیب سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں ڈاکوﺅں نے زاہد سے 75 ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون، ہنجروال ریوازگارڈن میں آفتاب سے 56 ہزار روپے اور موبائل فون، بھاٹی گیٹ محلہ چڑی ماراں میں فواد علی سے 37 ہزار روپے، گھڑی اور موبائل فون، شیرانوالہ گیٹ میں اخلاق احمد سے 29 ہزار، سلامت پورہ میںاسدعلی سے 17 ہزار اور دو موبائل فون لوٹ لئے ہےں۔ چوروں نے ہڈیارہ میں فیضان احمد کی حویلی سے 12 لاکھ روپے مالیت کا سامان جبکہ اسلام پورہ میں بابر کی موبائل شاپ سے 6 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لےا۔ چوروں نے مغلپورہ سے الطاف، شادمان سے عارف، نصیر آباد سے گوہر کی کارےں جبکہ اچھرہ سے ضمیر، سمن آباد سے غفار، ہنجروال سے لیاقت، شیرا کوٹ سے اشرف، اسلام پورہ سے ناصر، کاہنہ سے ماجد، شادباغ سے عمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں۔
ڈاکے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...