پشاور: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پشاور (آن لائن) پشاور میں کوہاٹ روڈ پر سکیورٹی فورسز کے کانوائے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی کو معمول نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سکیورٹی فورسز کا کانوائے پشاور کوہاٹ روڈ کے علاقے بازید خیل سے گزر رہا تھا کہ اس دوران زوردار دھماکہ ہوگیا تاہم دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد ڈسپوزل سکواڈ نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ شروع کردیا۔ عینی شاہد کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا۔

ای پیپر دی نیشن