اسلام آباد (خبر نگار) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لئے ورکنگ مکمل کر لی ہے۔ نئی قیمتوں پر مشتمل سمری 29 اگست کو باقاعدہ وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی جائے گی، جس کی منظوری کے بعد اوگرا 31 اگست کی رات کو نئی قیمتوں پر مشتمل نوٹیفکیشن جاری کر دے گا، اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 85 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
پٹرول مہنگا
اوگرا نے پٹرول 1.80، ڈیزل 2 روپے لٹر مہنگا کرنے کی تیاری کر لی سمری 29 اگست کو بھجوائی جائے گی
Aug 24, 2013