صدر کی خواہش، وزیراعظم نے موت کی سزاﺅں پر 9ستمبر تک عملدرآمد رکوا دیا

اسلام آباد (اے این این) وزیراعظم نوازشریف نے صدر زرداری کی خواہش پر موت کی سزاﺅں پر 9ستمبر تک عملدرآمد روکنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو ایوان صدر میں وزیراعظم کی نوازشریف کے ساتھ ملاقات میں صدر زرداری نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے اپنے پانچ سالہ دور میں پھانسی کی سزاﺅں پر عملدرآمد مﺅخر رکھنے کی پالیسی اپنائے رکھی اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی آئینی مدت ختم ہونے تک عملدرآمد مﺅخر رکھنے کی پالیسی جاری رکھی جائے، 9ستمبر کو نیا صدر آنے کے بعد حکومت چاہے تو اس فیصلے پر نظرثانی کرلے جس پر وزیراعظم نوازشریف نے وزارت د اخلہ کو ہدایت کی ہے کہ موتکی سزاﺅں پر عملدرآمد 9ستمبر تک مﺅخر کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...